پی ٹی آئی چیئرمین سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا ہوگا کہ 2022 کے مارچ کی طرح انتشار اور فساد پھیلا کر ملکی معیشت کو تباہ نہ کرنا۔
آئندہ عام انتخابات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کا ہوگا۔
ضرور پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملےکی مہم،وزیراعظم کی مذمت
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں نفرت کے بیج بوئے گئے،پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا، ہرادارے کو تباہ کیا گیا،پی ٹی ا ٓئی نے ملک بھر میں نفرت پھیلائی ،کچھ لوگوں کی سوشل میڈیا پر آج بھی مہم جاری ہے،ملک کے چھوٹےبڑے شہروں میں سینما اور تھیٹر بنائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی تھی، آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی بھی شریک تھے جبکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ میں بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات میں ریذیڈنٹ نمائندے ایستھرپیریز نے شرکت کی جبکہ آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سےورچوئل شرکت کی۔