پنجاب میں ابھی سیلاب کا خدشہ نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

Jul 09, 2023 | 15:40:PM

(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی سیلاب کا خدشہ نہیں ہے ، گزشتہ برس بھی بھارت نے پانی چھوڑا تھا  لیکن یہاں آتے آتے 13000 کیوسک رہ گیا تھا ۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی  نے دریا میں پانی کی صورتحال  کا جائزہ لینے کیلئے دریائے راوی کا دورہ کیا ، دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے  ان کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب میں  سیلاب کا خدشہ نہیں ہے ،انڈیا نے پچھلے سال پانی چھوڑا تھا لیکن یہاں تک آتے اتے13000 کیونکہ رہ گیا تھا ، دریا کے تمام مقامات پر ریسکیو کا عملہ موجود ہے ،ہمارے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات مکمل ہیں ،دریا کے اندر آبادی کو خالی کروانا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کےخدشہ میں  انسانوں کے ساتھ ساتھ  جانوروں کی جان بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے،سرکاری زمین پر جو بھی بیٹھے ہیں انکو خالی کروا دیا گیا ہے ،ڈینگی کے لیے بھی تمام اقدامات کر دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں