پیر کو عام تعطیل، نوٹیفیکیشن جاری

Jul 09, 2023 | 17:28:PM

(24 نیوز) ضلع وہاڑی میں بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، 10 جولائی بروز سوموار کو مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں،طوفان،آندھی ۔سیلاب کا خطرہ

واضح رہے کہ اس چھٹی کا اطلاق یونیورسٹی اور بورڈ کے امتحانات،ایمرجنسی، طبی ادارے، میونسپل کمیٹی اور سیکیورٹی سروسز پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں