(حسن ملک) انٹر پول کی بڑی کاروائی ، دبئی سے خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار ، ملزم پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
آر پی او ملتان ریجن کے مطابق پولیس نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قمر کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے، انٹرپول کی مدد سے ملزم پاکستان منتقل ، مزید کاروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اشتہاری ملزم قمر ڈکیتی ، رابری سمیت دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خون سفید ہو گیا! بدبخت بیٹوں کے ہاتھوں باپ قتل، آخر وجہ کیا بنی؟
آر پی او کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے گذشتہ 2 ماہ میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 40 ریڈ نوٹس جاری کروائے ہیں، پولیس نے 07 اشتہاریوں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا ہے، قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحریک جاری رکھی جائے گی، انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔