(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ اورآڑنجی میں ہیضے کی وبابے قابوہو گئی، وباسے ابتک 3افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد متاثر ہیں،جس پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی۔
خضدار کے تمام ہسپتالوںکو ایمرجنسی سے متعلق مراسلے جاری کر دیئے گئے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ہیضہ سے متاثر شدہ علاقہ میں امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں،ڈاکٹر نورمحمد قاضی کاکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں ڈاکٹرز اور ادویات کے ہمراہ پہنچادی گئی ہے ، کوئٹہ اور لسبیلہ سے بھی ٹیمیں متاثرہ علاقے روانہ کردی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان
ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہناتھا کہ تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ہیضے سے ابتک 3افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد متاثر ہیں،ہیضے سے متعلق مکمل تشخیص تاحال باقی ہے،ان کا کہناتھا کہ علاقے کافی دوراوربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ،ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہاکہ خضدار کے تحصیل وڈھ،آڑنجی سمیت دیگر علاقوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے،کوئٹہ میں ڈی ہیلتھ کے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے،ایک ٹیم میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف جبکہ دوسری ٹیم میں پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ شامل ہیں ، تمام طبی عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مریضوں کی مکمل علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
ڈاکٹر نور محمد قاضی کا کہناتھا کہ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر بنگلزئی پہلے ہی متاثرہ علاقے میں طبی کاموں کی نگرانی اور کارکردگی کی رپورٹ بھیج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن سے بڑی گرفتاری