محکمہ موسمیات کی تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jul 09, 2023 | 20:29:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا،وفاقی دارالحکومت میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان، پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: البانوی گلوکارہ کیساتھ مصباح الحق؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیران
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات میں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اٹک ، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بعد از دوپہر سبی، بارکھان ،ژوب اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تھرپارکر، جیکب آباد، سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، خیر پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،رپورٹ میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!میچ کے دوران اہم کھلاڑی انتقال کر گیا

مزیدخبریں