پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے دوران باجوڑ میں ہمارے 18 عالم دین شہید کئے گئے اور عید کے ایام میں ہمارے پانچ اہم افراد شہید ہوئے۔جمعیت کو کس بات کی سزا مل رہی ہے؟
مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے زیاں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اسلام کی جنگ لڑرہے ہیں تو ہم بھی تو اسلام کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ داعش کے اور القاعدہ کے کتنے لوگ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ریاستی سطح پر پالیسیوں کی نظر ثانی کرنی ہوگی۔ درجنوں کامیاب آپریشن اور دہشتگردی ختم ہونے کا دعوی کیا گیا۔ ایک ادارے کا اس مسئلہ پر سوچنا کافی نہیں ہوگا، اگست میں ہم جائیں گے تو الیکشن کرانا نگران حکومت کا کام ہوگا، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے۔