دنیا کے سب سے بڑے ای سپورٹس گیمنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ّ24 نیوز)دنیا کے سب سے بڑے ای سپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول کا ریاض میں آغاز ہو گیا جس کی انعامی مالیت 30 ملین ڈالر ہے جو کہ عالمی ریکارڈ پرائز پول ہے۔
سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن َبندر کے مطابق ریاض بلیوارڈ سٹی میں منعقد ہونے والا ایونٹ اس موسم گرما میں گیمرز اور تفریح کے متلاشیوں کے لیے یکساں ہدف بننے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل فیسٹیول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، ٹائٹل سے بس ایک قدم کی دوری
انہوں نے مزید کہا کہ ہیروز کی سرزمین عالمی سطح کے ای سپورٹس چیمپئنز اور گیمنگ یونیورس سے محبت کرنے والوں کے لیے جگہ ہے، یہ وہ شاندار موقع ہے جہاں آپ اپنی شان کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں اور اپنی منتخب کردہ کہانی کی دنیا کے درمیان چلنے والے ہیرو بن سکتے ہیں۔
07 جولائی کو شروع ہونے والے ’گیمرز 8 دی لینڈ آف ہیروز‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے 08 ہفتوں کے ایونٹ میں اسپورٹس مقابلے، معروف فنکاروں کی لائیو موسیقی، شوز، کمیونٹی گیمنگ، تعلیمی پلیٹ فارمز اور ثانوی سرگرمیاں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں 61 ممالک کی 113 بین الاقوامی ٹیموں کے 391 بہترین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن میں پاکستان، جاپان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، تھائی لینڈ، پیرو، فرانس، فلپائنز، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر ممالک سر فہرست ہیں۔