(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ایک دفعہ پھر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی،کیپٹل ٹیریٹری میں ممکنہ احتجاج ہو سکتا ہے جس کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈی سی نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی ،نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا ، خلاف ورزی کونے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی کی حج سے واپسی، دبنگ فیصلہ سنا دیا