بھٹہ خشت کے مزدور کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راجہ وقار) جہلم سے بہاولنگر دوست کی شادی پر جانے والے فضل سبحان کو کچے کے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے والے غریب خاندان نے صدر پاکستان اور وزیراعظم سے فوری مدد کی اپیل کر دی۔
جہلم کے گاؤں میانہ چک میں رہائش پذیر سوات سے تعلق رکھنے والا فضل سبحان 6 روز قبل بروز بدھ 3 جولائی کو گھر سے ضلع بہاولنگر دوست کی شادی میں شرکت کےلیے نکلا اور 4 جولائی بروز جمعرات کی صبح فون کرکے بیٹے کو بتایا کہ میں پہنچ گیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین جنسی زیادتی کا شکار
3 دن بعد اتوار کو فضل سبحان کے موبائل نمبر سے اس کے بھائی کو فون آیا کہ ہم کچے کے ڈاکوؤں نے آپ کے بھائی کو اغواء کرلیا ہے، تم 4 روز کے اندر اندر ایک کروڑ روپے تاوان کا بندوست کرو ورنہ فضل سبحان کو قتل کر دیں گے۔
تھانہ کالاگجراں پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے، مغوی فضل سبحان 6 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا والد ہے اس کی بیٹی بیٹے بیوی والد اور بھائی کا کہنا ہےکہ ہم بھٹے پر مزدوری کرتے ہیں کھانے اور بجلی کا بل جمع کروانے کےلیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں ایک کروڑ تاوان کہاں سے جمع دیں۔
متاثرہ خاندان نے استدعا کی ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ہماری مدد کرتے ہوئے فضل سبحان کو بحفاظت بازیاب کروائیں۔