منیشا کوئرالہ کو فوٹوگرافر سے ڈانٹ کیوں پڑی؟؟اداکارہ نے ماضی کا واقعہ سنا دیا

Jul 09, 2024 | 00:35:AM
منیشا کوئرالہ کو فوٹوگرافر سے ڈانٹ کیوں پڑی؟؟اداکارہ نے ماضی کا واقعہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی مقبول اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ماضی کا ایک واقعہ سنایا جب انہوں نے ایک فوٹوگرافر کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں فوٹوگرافر نے مختصر لباس پہننے کا کہا تھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔

منیشا کوئرالہ نے 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ کیرئیر کی شروعات میں مجھے اپنا فوٹو شوٹ کروانے کا کہا گیا اور مجھے ایک نامور فوٹوگرافر کے پاس بھیج دیا گیا۔منیشا نے کہا کہ میں فوٹو شوٹ کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، اس دوران فوٹوگرافر اپنی باتوں سے گھیر رہا تھا کہ آپ اگلی سپر سٹار ہیں اور اس طرح بھی بہت کچھ کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فوٹو شوٹ سے قبل فوٹوگرافر چند ٹکڑوں پر مشتمل مختصر لباس لایا اور کہنے لگا کہ آپ یہ پہنیں۔ اس پر میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ یا ساحل سمندر جاتی ہوں۔

 منیشا نے مزید کہا کہ پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو پھر میں فلموں میں نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی میں یہ پہنوں گی۔انکا کہنا تھا کہ “میں نے فوٹوگرافر سے کہا کہ یا تو آپ میرا مکمل کپڑوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کریں ورنہ میں۔۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ اس نے پھر بھاشن دینا شروع کردیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: