گورنرسندھ کا بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مفت سکالر شپس کا اعلان

Jul 09, 2024 | 00:39:AM
گورنرسندھ کا بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مفت سکالر شپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند طلبا کے لیے فری سکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ فری سکالرشپ حاصل کرنیوالوں کیلئے گورنر ہاؤس میں سیل بنا دیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ سکالرشپ پروگرام میں سندھ کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں میرٹ پر پورا اترنے والے کو سکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک کمزور ہو گیا ہم قومیتوں، فرقوں، لسانیت میں تقسیم ہو چکے ہیں ہم معاشی حب میں رہتے ہیں لیکن سب سے زیادہ مسائل ہمارے ہیں اس معاشی حب میں نہ بجلی ہے، نہ پانی اورنہ ہی گیس، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں اس کے بعد انھیں برا بھلا کہ کر اگلے کا انتظار کرتے ہیں میں دعویٰ کرتا ہوں کہ میں نے گورنر ہاؤس میں نظام کو بدلا ہے، بیس مہینوں میں 22 لاکھ لوگ گورنر ہاؤس وزٹ کرچکے ہیں آج گورنر ہاؤس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں اس گورنر ہاؤس کی دیوار گرا کر وہاں سے آئی ٹی یونیورسٹی کا گیٹ تعمیر کرایا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: