امریکا نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی

Jul 09, 2024 | 09:37:AM
امریکا نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا کی جانب سے بھی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کر دی گئی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ پرامن احتجاج کے زمرے میں نہیں آتا، پر تشدد واقعات کی مخالفت کرتے ہیں,میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں لیکن پر تشدد مظاہروں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پر امن طریقے سے ہونے چاہئیں، قانون کی سختی سے عملداری ہونی چاہیے، حکومتوں کو پرتشدد واقعات سے رول آف لاء کے مطابق نمٹنا چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اُٹھایا ہے، خطے کی سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے، متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔