مہنگے پیٹرول کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد ملک بھر میں سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ایک طرف جہاں پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں مختلف شہروں میں سائیکل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، خریداری بڑھنے سے سائیکل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے اندر سائیکل کی قیمتیں 28.3 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک مہنگی بجلی دوسرا اضافی یونٹ کا عذاب ، شہری جائیں تو جائیں کہاں ؟
خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے پر جاپہنچی ہے۔