میٹرک کے نتائج کا اعلان،لڑکیاں چھا گئیں یا لڑکے؟ کس نے پوزیشن لی؟

Jul 09, 2024 | 10:48:AM
میٹرک کے نتائج کا اعلان،لڑکیاں چھا گئیں یا لڑکے؟ کس نے پوزیشن لی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کنٹرولربورڈ  کےمطابق 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے ، 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا،سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے،267 نقل کےکیسز، 60 سےزائد ایف آئی آر درج ہوئیں۔

سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں، 67 فیصد لڑکےپاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں، 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔

چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے،میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر نے محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے، طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، بچوں کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک مفت بجلی?،حکومت نے بھی آخر کار اہم فیصلہ کر لیا

علاوہ ازیں راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ایم این اے راجہ قمر الاسلام نے مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں ایم این اے ملک ابرار ، اراکین صوبائی اسمبلی، چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان، سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران ، سی ای آوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا،میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 1لاکھ 20ہزار14 میں سے 1لاکھ 19ہزار 2سو 65 امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا۔
87ہزار 6سو 39 امیدواران میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں کامیاب ہوئے،کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 73.49 رہی۔
میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 59ہزار 9سو 80 طالبات جبکہ 59ہزار 2سو85 طلبا نے شرکت کی،مرد امیدواران کی کامیابی کی شرح 66.3 جبکہ طالبات کی کامیابی شرح 80.6 رہی۔
جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی،زوہیب عمران 1017 سکینڈ،جواد محمود ملک نے 1007لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی،جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105نمبر کے ساتھ فرسٹ،لائبہ عروج 1103سکینڈ،نائمہ فاروقی 1087نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ محمد عبدالرحمان1169نمبر کے ساتھ سیکنڈ،محمد واصل منام 1168نمبر لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ فرسٹ،طیبہ عارف 1178نمبرز کے ساتھ سیکنڈ،عریبہ اصف 1176نمبروں جے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تمام طلبہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان اور  بہاولپور کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 لاہور بورڈ  کے مطابق  دانش سکول سے محمد آیان کاشف 1190نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے، ماہین سجاد 1186 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ عبیرہ اصغر, عبیداللہ عثمان، زینب آصف اور سحر شکیل  1185 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں، پہلی 2 پوزیشنز سرکاری سکول کے بچے لے گئے، ٹاپ پوزیشن پر رواں سال لڑکے بازی لے گئے۔

 آرٹس گروپ بوائز میں غلام محی الدین 1073 نمبر لے کر پہلے ، اہتشام الحق 1071 نمبر لے کر دوسرے اور محمد فرحان 1061 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 آرٹس گروپ گرلز میں حفصہ اور مائرہ عمران 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی، حافظہ کائنات عامر 1147 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مائرہ خرم 1137 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 تعلیمی بورڈ ملتان کا میٹرک  سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن انس نوید کی ہے انہوں نے 1191 نمبر حاصل کۓ، محمد فیضان شوکت نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بورے والہ سے رانیہ شاہد نے 1188 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

 بہاولپور بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سٹی گرائمر ہائی سکول کے طالبِ علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بہاولپور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کی طالبہ منعم شاہد نے بورڈ میں 1190 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے محمد وقار اور خانپور کے علی حیدر طالب علموں نے بورڈ میں تیسری پوزیشن 1187 نمبرز لیکر حاصل کی۔

 سائنس گروپ میں بہاولنگر کے عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد وقار اور علی حیدر نے سائنس گروپ میں بھی اکٹھے 1187 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے زین الرحمن نے 1183 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 آرٹس اور ہومینیٹی گروپ میں منچن آباد کے عبدالروف نے 1056نمبرز لیکر طالبعلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فورٹ عباس کی ماریہ رفیق نے 1120 نمبرز لیکر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔