200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

Jul 09, 2024 | 11:00:AM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تھر کول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 200 یونٹ تک بجلی مفت دیئے جانے کے وعدے یاد دلائے گئے،اس کے جواب میں وزیر توانائی بولے کہ اگر 200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیئے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے، آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 201 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

علاوہ ازیں غریب بجلی صارفین کی سنی گئی ، حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کی تیاری شروع کر دی ،ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کےلیےٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز آئی ،وزیراعظم نےہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی،جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

 وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیٹڈ،نان پروٹیکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

 ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکیٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں