اومان کی "سلام ائیرلائن" کا اسلام آباد میں اپنے آپریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نئی بین الاقوامی ائیرلائن کی پاکستان آمد شروع ،اومان کی فضائی کمپنی سلام ائیر لائن نے اسلام آباد میں اپنے آپریشن کا آغاز کردیا ۔
سی اےاے کے مطابق سلام ائیر کی پہلی پرواز الصبح مسقط سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی,سلام ائیر اسلام آباد کے بعد آج رات سے لاہور کے لیے بھی پروازیں شروع کرے گی۔
ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی کا کہناہے کہ سلام ائیر ہفتہ وار پانچ پروازیں آپریٹ کرے گی،سلام ائیر کو پہلی پرواز کی آمد پر پانی کا سلوٹ پیش کیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشُنل ائیرپورٹ پر اومان کے سفیر اور ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے مسافروں کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مادر ملت فاطمہ جناح کی آج 57 ویں برسی منائی جا رہی ہے
یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی اومان کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلتی تھیں۔