سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کا کیس، ن لیگ کی تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع

Jul 09, 2024 | 11:18:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

مسلم لیگ ن نے وکیل حارث عظمت کے ذریعے تحریری معروضات جمع کرائی ہیں،مسلم لیگ ن کی تحریری معروضات میں آرٹیکل63 اے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

ن لیگ کا جواب میں کہنا ہے کہ نشستیں خالی نہیں چھوڑی جا سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، اس نے کوئی سیٹ نہیں جیتی،جمع کرائی گئی معروضات میں مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی۔

ن لیگ کا معروضات میں کہنا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستیں لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔

معروضات میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ مخصوص نشستیں انہیں ملنی چاہئیں نہ کہ سنی اتحاد کونسل کو۔

مزیدخبریں