اسلام آباد :پولی کلینک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 4 ارب روپے کا پی سی ون منظور

Jul 09, 2024 | 11:23:AM
 اسلام آباد :پولی کلینک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 4 ارب روپے کا پی سی ون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کیلئے 4 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیا۔

 وزاریراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت کے مطابق پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں کیتھ لیب انسٹال کی جائے گی،کیتھ لیب سے دل کے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،کیتھ لیب سے دل کے مریضوں کو سٹنٹگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

ڈاکٹر مخؒتار احمد کا کہنا ہے کہ  بائیومیڈیکل کی پرانی مشینری  تبدیل کرکے نئی مشینری خریدی جائے گی، ہسپتال کی مرکزی عمارت ایم سی ایچ آبپارہ ڈسپنسری اور ہاسٹل سولر پر شفٹ کیا جائے گا  جبکہ سولر پر شفٹ کرنے سے  توانائی کی بچت اور حکومتی خزانے پر بوجھ کم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور 2 بچے جاں بحق