بڑا بریک تھرو،حکومت کا عمران خان سے رابطہ؟کپتان کی رہائی کنفرم،کیا ڈیل ہوئی؟ حقیقت کھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز کے شو دستک میں میزبان ریحان طارق نے رہنما پی ٹی آئی برسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا کوئی پچھلے دروازے سے رابطہ ہو رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جلد کوئی بریک تھرو ہوگا کیا یہ بات درست ہے اس پر برسٹر علی ظفرنے جواب دیا کہ جہاں تک بات ہے کہ پچھلے دروازے سے رابطہ ہورہا ہے اس کی میں تردید کرتا ہوں، لیکن یہاں تک درست ہے کے بہت جلد فیصلے ہونے والے ہیں عدالتوں میں اور بہت جلد عمران خان رہا ہونے والے ہیں اور پی ٹی آئی پاور میں آنے والی ہے ۔
ان سے سوال کیا گیا کہ سب ٹیھک ہونے والا ہے یہ اپکی معلومات ہے، خواہش ہے یا خبر ہے اس پر برسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ میری کلکولیشن ہے، عمران خان پر 3 کیسسز بنائے گئے جس میں سے 2 کا فیصلہ آگیا اور وہ عمران خان کے حق میں آیا اب 1 کیس رہ گیا ہے اس میں بھی فیصلہ عمران خان کہ حق میں ہی ہوگا اس حوالے سے میری کلکولیشن ہے کہ اب پی ٹی آئی کا ٹائم آگیا ہے اب سب ٹیھک ہو جائے گا بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیس ہیں ان میں کوئی جان نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ اور کیسسز بنانا بھی چاہیں جب بھی ایسا کوئی کیس نہیں بنا سکتے جس میں کسی طرح کی روکاوٹ ہو،رانا ثنااللہ کے حوالے سے جب سوال کیا گیا کہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر سازش کر رہے ہیں،اس پر برسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ وہ کابینہ کا حصہ بھی ہیں اس کا مطلب ہے کے اس سازش میں پورا کابینہ شامل ہے اور ان کی اس بات سے یہ ظاہر ہو جاتا ہے کہ سارے جھوٹے کیسسز ہیں،میں ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا انہوں نے مزید کہا کے سیاست میں جیت عوام کی ہوتی ہے اور آخر میں ہمیشہ عوام ہی جیتتی ہے،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ مجھے چاہے 1000 سال کی قید ہو جائے میں کسی طرح کا غیر قانونی غیرآئنی سمجھوتا نہیں کروں گا
جلسہ اور احتجاج کے حوالے سے ہوسٹ کی جانب سے سوال ہوا تو برسٹر علی ظفر نے کہا کہ انتظار صرف عمران خان کے باہر آنے کا ہے اس کے بعد ہی ایکشن لیا جائے گا ابھی ہم جلسہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کی اجازت رد کردی جاتی ہے ہم ابھی کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چارہے جو قانون کے خیلاف ہو ہم نہیں چاہتے کے قانون کو ہاتھ میں لیں۔