(شاہین عتیق)والدہ کے انتقال کے بعدشہری حصہ لینے سول عدالت پہنچ گیا اور درخواست دائر کردی۔
سول عدالت میں عمران نے والدہ کی جائیداد سے اپنا حصہ مانگ لیا، عمران کا کہنا ہے کہ میری والدہ کے انتقال کے بعد جائیداد پر بہن بھائیوں نے قبضہ کرلیا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ جائیداد سے مجھے بھی میرا حصہ دلایا جائے۔
عمران کے وکیل مرزا شوکت بیگ ایڈووکیٹ نے جائیداد تقسیم کی فہرست پیش کردی،وکیل نے قانونی نکتہ کے مطابق مرحومہ کے والدین زندہ ہیں تو جائیداد سے 1/8 حصہ والدین کو ملے گا۔
مرزاشوکت بیگ ایڈووکیٹ کا کہناہے کہ قانونی نکتہ کے مطابق مرحوم کے والدین زندہ نہیں تو جائیداد بچوں میں تقسیم ہو گی،جائیداد میں سے بھائی کو بہنوں سے زیادہ حصہ ملے گا،اگر مرحومہ کا شوہر زندہ ہے تو جائیداد سے اسے 1/8 حصہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، چیئرمین پی سی بی
موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون کے والدین یا شوہر دونوں وفات پاچکے تو جائیداد بچوں کو ملے گی،اگر مرحوم کے پہلے شوہر سے اولاد ہے تو پھر جائیداد سے ان کو بھی حصہ ملے گا۔
سول عدالت نے دعوے پر فریقین کے وکلا کو 27جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔