وزیراعظم کی لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنیوالے طالبعلم کو مبارکباد

Jul 09, 2024 | 13:49:PM
 وزیراعظم کی لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنیوالے طالبعلم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرک امتحانات میں لاہور بورڈ میں ٹاپ کرنے والے دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دانش سکول میانوالی کے طالبعلم محمد آیان کاشف نے لاہور بورڈ کے امتحانات میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے، محمد آیان، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بچے اور بچیاں کامیابی اور قابلیت کی نئی مثال بن کر ابھر رہے ہیں، دانش سکول کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور علم کے نور سے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

وزیراعظم نے بورڈ امتحان میں دوئم آنے والے معاذ حیدر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین سجاد جبکہ سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی تین طالبات عبیرہ اشرف، زینب آصف اور سحر شکیل کو بھی مبارکباد دی ہے۔