محسن نقوی سے قومی ٹیم کے کوچز کی ملاقات،اہم امور پر  تبادلہ خیال

کوچز کو فری ہینڈ دیدیا، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سےپوری سپورٹ دیں گے:چیئرمین پی سی بی

Jul 09, 2024 | 14:20:PM
 محسن نقوی سے قومی ٹیم کے کوچز کی ملاقات،اہم امور پر  تبادلہ خیال
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کے کوچز سےملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ٹیم کے کوچز کی اہم ملاقات،ملاقات میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں بیٹنگ اور بولنگ خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے محسن نقوی کو آگاہ کیا جن کی تجاویز سے چیئرمین پی سی بی نے اتفاق کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔