(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایل ڈی اے کو شہر بھر سے ریونیو جمع کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا،مریم نواز کو ایم سی ایل،ایل ڈی اے کے ریونیو جنریشن کا تقابلی جائزہ پیش کیاگیا، جس میں 45ارب کے ریونیو کا ٹاسک سونپنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نےکمرشل فیسوں ، نقشہ فیس ،جرمانوں سے 10ارب اکٹھا کیا،ایم سی ایل نے ایل ڈی اے کے مقابلے میں صرف 6کروڑ ریونیو جمع کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایم سی ایل کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سے متعلق پوچھا اور ایم سی ایل ایریا بھی ایل ڈی اے کو دینے کے بارے میں استفسار کیا۔
وزیراعلی نے ایل ڈی اے کو شہربھرسے ریونیو جمع کرنے کی پلاننگ کا ٹاسک دے دیا ، جس کے بعد ایل ڈی اے نے ایم سی ایل ایریا سے ریونیو جمع کرنے کیلئے ورکنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ,فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت پلاننگ کرے گا،فیز ون میں سکیموں کو شامل کرنے اور بلڈنگز کا ڈیٹا لیا جائے گا،دوسرے فیز میں ایچ آر ،مشینری ودیگر امور بڑھانے پر کام کیا جائے گا ، مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا جبکہ حتمی پروپوزل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جلد پیش کیا جائے گا۔