9مئی مقدمات, عمران خان کی بہنوں اورعمرایوب کی ضمانتوں میں توسیع

Jul 09, 2024 | 15:44:PM
9مئی مقدمات, عمران خان کی بہنوں اورعمرایوب کی ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔

عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزمان میں فواد چودھری ،اسد عمر ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا، اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔