200یونٹ والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ صرف 3 ماہ کیلئے معطل کیا ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے ضروری ہیں ،ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا؟انکا مزید کہنا تھا کہ کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی استعمال ہوتی تھی مگر بل نہیں دیتے تھے جس سے ہمیں 10 سال میں 500 ارب کا نقصان ہوا، ان 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشن کو کاٹ کر انہیں سولر پر منتقل کریں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئیگی اور اس سے سالانہ 70 سے 80 ارب کی بچت ہوگی جبکہ کسانوں کی لاگت میں بھی کمی آئیگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ پرتنقید کی گئی کہ آئی ایم ایف کے کہنے پربجٹ بنایاگیا، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کررہے اس میں کوئی راز نہیں ہے، بجٹ پر ہم نےعوام سے غلط بیانی سے کام نہیں لیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں یقیناً ٹیکس لگے لیکن اشرافیہ پرٹیکس پہلی بارلگا، پہلی بار رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگا جس سے 100 ارب ملنے کا امکان ہے، مزید لگنا چاہیے اور اگلے سال ریئل اسٹیٹ پرٹیکس کےلیے مزید تیاری کے ساتھ آئیں گے، زمین پرسٹے بازی کی جاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا جس پر انھوں نے جائز احتجاج کیا، 200 یونٹ والے صارفین کوبجلی کے نرخ میں تین ماہ کےلیے رعایت دے رہےہیں، 200یونٹ تک صارفین کو 4 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ فائدہ ہوگا، کراچی کے پروٹیکٹڈ صارفین کوبھی اس سے فائدہ پہنچےگا۔
کراچی کی بندرگاہ پر سالانہ 1200 ارب روپے امپورٹ ٹیکس کی چوری ہے، ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کو بند کرنا ہوگا، پی این ایس سی کے پاس گیارہ جہاز ہیں اربوں روپے خرچ آتا ہے، پاکستان میں بحری جہازوں کے زریعے سامان کی برآمد پر سالانہ 5 سوارب روپے خرچ کیےجاتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نےماہانہ200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف کا فیصلہ نیپراکو بھجوادیا،ماہانہ200یونٹ والےصارفین3 ماہ کے لیےٹیرف میں اضافےسےمستثنٰی ہوں گے،اطلاق200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیے ہوگا،جولائی تاستمبر2024 تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف میں اضافےسے استثنیٰ دیا گیا،ماہانہ200 تک کے لیےیکم اکتوبر2024 سےبجلی کےٹیرف میں اضافےکا اطلاق ہوگا،اضافی ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے لیے50 ارب روپےوفاقی ترقیاتی بجٹ سے دیئے جائیں گے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست پرکل سماعت کی جائے گی،اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ،ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان خان نے کس اداکارہ کیلئے رشتہ بھیجا؟انکار کیوں کیا؟ اداکارہ کا بھی جواب آگیا