شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن سے قبل ہی اعتراض کر دیا۔
ہم عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے نام پر اعتراض کیا، چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چودھری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا، عوام پاکستان پارٹی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔
چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چودھری نے مؤقف اپنایا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے، ہم عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے، ہماری جماعت 4 سے 5 سال سے موجود ہے، ہمارا اپنا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید باعزت بری
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔