انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 

Jul 09, 2024 | 17:51:PM
انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں نے روپے کی درگت بنا دی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سےعالمی کرنسیوں کی مالیت سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 281 روپے پر پہنچ گیا ، یورو4 پیسے بڑھ کر 302.14 روپے،برطانوی پاونڈ  17 پیسے کمی سے 357.45 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.20 روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.40 روپے    پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشیدباعزت بری

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 105 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، 100 انڈیکس 0.13 فیصد اضافے سے 80 ہزار 672 کی سطح پر بند ہوا،24.27 ارب روپے مالیت کے 60.90 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔