میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب ، لاہور بورڈ سب سے پیچھے رہ گیا

Jul 09, 2024 | 18:39:PM
میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب ، لاہور بورڈ سب سے پیچھے رہ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) میٹرک کے نتائج میں لاہور بورڈ سب سے پیچھے رہ گیا،  پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز میں لاہور بورڈ کی پاس پرسنٹیج سب سے کم رہی۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹرک نتائج میں ڈیرہ غازی خان بورڈ میں مجموعی طور پر رزلٹ سب سے زیادہ  82فیصد رہا، فیصل آباد بورڈ کا رزلٹ79 فیصد ، ملتان بورڈ کا مجموعی رزلٹ 78فیصد  ، سرگودھا بورڈ کا مجموعی طور پر رزلٹ 77فیصد  ، بہاولپور بورڈ کا مجموعی رزلٹ 75فیصد ، گوجرانوالہ بورڈ کا مجموعی رزلٹ 74 فیصد سے زائد ، راولپنڈی بورڈ مجموعی رزلٹ 73فیصد  جبکہ ساہیوال بورڈ کا مجموعی رزلٹ 72 فیصد رہا۔ 
دوسری جانب صوبائی دارالخلافہ  لاہور میں میٹرک نتائج سب سے کم رہی، لاہور بورڈ کے نتائج میں کامیابی کی شرح مجموعی طور پر 69 فیصد رہا، لاہور بورڈ سے 2 لاکھ 50 ہزار امیدوار میٹرک امتحان میں شامل ہوئے جس میں ایک لاکھ 74 ہزار کامیاب قرار دیئے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کو شہر بھر سے ریونیو جمع کرنے کا ٹاسک دیدیا