آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور سیلابی صورتحال، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آپ آنے کے خدشے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات زیریں سندھ اور شمالی مشرقی وجنوبی بلوچستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار/تیز بارش کی بھی توقع ہے، اس دوران کشمیر ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقے اور زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مزید براں شام یا رات میں صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی اور بلبلاتے عوام
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپور خاص سانگھڑمیں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقی ہے جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
آج تربت میں 46، دالبندین اور جیکب آباد 45، موہنجو داڑو، نوکنڈی اور سبی میں 44، روہڑی، لاڑکانہ اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔