(24 نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
نجی ٹی چینل کے مارننگ شو میں اداکارہ جویریہ عباسی نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی بھی تصدیق کی، دورانِ پروگرام اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری شادی کو 3 ماہ بیت چکے، اب میں اپنے شوہر کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہی ہوں، میرے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا اور عنزیلہ کی مرضی سے ہی انہوں نے شادی کیلئے ہاں کی، اس کے علاوہ تمام خاندان والوں اور دوستوں نے بھی شادی کا مشورہ دیا تھا۔
جویریہ عباسی نے بتایا کہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کرکے مجھے اور مجھ جیسی ہزاروں خواتین کو حوصلہ دیا، بشریٰ انصاری نے مجھے متعدد بار دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا، شادی کرنے میں تاخیر کی وجہ زیادہ ذمہ داریوں کا بوجھ تھا، پہلے والد اور پھر والدہ کی بیماری کے باعث خود کے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا، بیٹی عنزیلہ کی شادی اور والدہ کے انتقال کے بعد تنہا رہ گئی تھی اس لیے شادی کا سوچا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے کس اداکارہ کیلئے رشتہ بھیجا جس پر انکار ہوا؟
خیال رہے کہ ادکارہ جویریہ عباسی نے 1997 میں پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے، لیکن دونوں نے 2007 میں علیحدگی ہو گئی تھی، بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کی ہے، دوسری جانب اداکار شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔