باجوڑ سے منتخب آزاد امیدوار رکن قومی اسمبلی مبارک زیب پی ٹی آئی میں شامل

Jul 09, 2024 | 21:45:PM

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان  نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شامل ہوگیا۔ 
 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا باجوڑ میں ضمنی انتخابات کےحوالے سےجرگہ کا میاب ہوگیا، ایم این اے  مبارک زیب  نے پی ٹی آئی جوائن کر کے اپنا امیدور پی ٹی آئی کےحق میں دستبردار کردیا ، رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان نے پی ٹی آئی امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کردیا  ، انہوں نے پریز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کرتاہوں، پی ٹی آئی کا حصہ بن گیا ہوں اور پی ٹی آئی کےامیدوار ملک راحت اللہ کیلئے الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کرتا ہوں،  مبارک زیب خان پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ریحان زیب خان( جس کوعام انتخابات سے کچھ دن قبل نا معلوم افراد نے قتل کردیا تھا)  کے بھائی ہے۔  

11 جولائی کو پی کے 22 پر ضمنی الیکشن ہے  جس میں عوامی نیشنل پارٹی  کے امیدوار نثار باز ، جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان،پی ٹی آئی کے  راحت خان ، اور سابق گورنر شوکت اللہ کے بیٹے نجیب خان آزاد حثنیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

یاد رہے کہ باجوڑ میں عام انتخابات پی ٹی آ ئی کے سرگرم رکن ریحان زیب کی قتل کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، جو ابھی 11 جولائی کو ہونے کا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

مزیدخبریں