سنی اتحاد کونسل کی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمر ایوب کی گرفتاری کیخلاف قرارداد منظور

Jul 09, 2024 | 21:50:PM

(24 نیوز )سنی اتحاد کونسل کی  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد،میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ۔

قراداد میں  کہا گیا ہے کہ عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے،پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کاروائیوں سے  اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی،پی ٹی آئی بانی چئیرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے،سیکورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو پارلیمانی پارٹی مسترد کرتیُ ہے،وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی شدید مذمت،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کر کے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا،پی ٹی آئی امید کرتی ہےسپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : این ٹی ڈی سی نے سکی کناری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی

مزیدخبریں