بھارت میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک

Jul 09, 2024 | 22:18:PM
 بھارت میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں قائم کازیرنگا نیشنل پارک میں حالیہ سالوں کا بدترین سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں تقریبا 130 جانور ہلاک ہوگئے، سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والے جانوروں میں 117 ہاگ ہرن، 2 سانبر ہرن، rhesus macaque سے تعلق رکھنے والا بندر اور ایک پانی کی بلی (اوٹر) بھی شامل ہے جب کہ سیلاب میں 6 گینڈے بھی ہلاک ہوگئے،انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے 97 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سے 25 کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ 52 جانوروں کو طبی امداد کے بعد پارک میں چھوڑ دیا گیا ہے، یہ نیشنل پارک دنیا میں سب سے زیادہ ایک سینگ والے گینڈوں کا گھر ہے جو صدی کے اختتام پر تقریبا معدوم ہو چکے تھے، اس پارک میں 2 ہزار 400 سے زیادہ ایک سینگ والے گینڈے موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ 2017 میں اسی پارک میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 350 جانور ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 22 سال سے لاپتا کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی