پاکستانی کوہ پیماؤ ں نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی سر کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی کوہ پیماوں نے 8 ہزار 126 میٹر دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی۔
پاکستان کے2 کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلیا، دونوں اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں،پاکستانی کوہ پیماؤں کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کرلیا،سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا ہے کہ چاروں مہم جو آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6 بجے نانگا پربت سمٹ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیماء اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سال سے لاپتا کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی