ڈاکٹر عامر لیاقت کا تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ سے متعلق اہم اعلان

Jun 09, 2021 | 00:57:AM
 ڈاکٹر عامر لیاقت کا تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے " ہانیہ نامی تہمت طراز کے خلاف بہت صبر اور برداشت کے بعد ہائی کورٹ اور سول عدالت میں ہتک عزت، حد قذف، عقد مسنونہ کی تضحیک، قتل عمداور اقدام قتل کے الزامات پرمقدمات کردیے ہیں۔
عامر لیاقت نے یہ شکوہ بھی کیا کہ انہوں نے ہانیہ کے خلاف اسلام آباد کی پولیس، ایف آئی اے اور سائبر کرائم میں بھی درخواستیں دیں لیکن اس کے باوجود کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی