(24 نیوز) سعودی عرب کے موسمیات کے سابق پروفیسر نے عید الاضحی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق مملکت میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔
القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس بار ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 20 جولائی بروز منگل عیدالاضحی منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا اعلان کردیا