جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر  اور چینی سفیر کی ملاقاتیں

Jun 09, 2021 | 08:46:AM

(24  نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر اور چینی سفیر نے ملاقاتیں کی  ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبےمیں بھرپور اعانت کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،آذربائیجان کودفاع اورترقی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ آرمی چیف نے آزری فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر تمام شعبوں میں سفارتی و سیکیورٹی تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر چینی سفیر سے اظہار تشکرکیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، پاکستان چین کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ، چینی سفیر نے افغان امن عمل اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحی کب ہو گی؟موسمیات کے سابق پروفیسر کی پیشگوئی

مزیدخبریں