موذی  کورونا مزید 77افراد کی جان لے گیا،1 ہزار118 نئےکیسز  رپورٹ

Jun 09, 2021 | 09:00:AM

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کےباعث پاکستان میں مزید 77افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مریضوں کے 1 ہزار118 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران43,900 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار131ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار190 ہے اور8لاکھ 67 ہزار447 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار349 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار144، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 164، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 290 اور آزاد کشمیر میں 556 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار806،صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار781، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 802، صوبہ سندھ 3 لاکھ 24 ہزار535، صوبہ بلوچستان 25 ہزار893، آزاد کشمیر 19 ہزار 538اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار655 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر  کی ملاقات

مزیدخبریں