اسلامو فوبیا حقیقت ہے،3نسلیں کھونے کا دکھ مٹایا نہیں جا سکتا،کینیڈین وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے تسلیم کیا کہ سفید فام دہشتگردی میں مسلمان خاندان کی شہادت پر کینیڈا کی فضا اب بھی سوگوار ہے۔ اسلامو فوبیا اورنسل پرستی حقیقت ہے،تین نسلیں کھونے کا دکھ الفاظ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے دہائیوں تک لندن کو مضبوط بنایا ہے، انہوں نے کینیڈین مسلمانوں کو یقین دلایا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔
To those who knew the Afzaal family, to the son who survived, to Muslims in London and in communities across Canada, to everyone who feels sad or angry or afraid: You are not alone. Canadians across the country are mourning with you and standing with you - tonight, and always. pic.twitter.com/MqMj1kKeTC
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 9, 2021
شہید خاندان کی یاد میں کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ہزاروں افراد کا اجتماع منعقد ہوا،مسجد کے باہر منعقدہ تعزیتی تقریب میں کینیڈین وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو نفرت پر مبنی "دہشتگردانہ کارروائی " قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں:دھرنا دسویں روز بھی جاری، مذاکرات بے نتیجہ ختم