(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کے معروف اداکار دھرمیندر نے فٹ رہنے کے لئے یوگا اور واٹر ایروبکس شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’خوش ،صحت مند اور طاقتور رہئے‘‘۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار دھرمیندر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کی فٹنس کا کمال دیکھا جا سکتا ہے۔دھرمیندر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے فارم ہاؤس کے چھوٹے سے سوئمنگ پول کے اندر واٹر ایروبکس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے لکھا ’’دوستو ، اس کے آشیرواد اور آپ کی نیک خواہشات کے پیش نظر میں نے یوگا اور ہلکی ورزش کے ساتھ واٹر ایروبکس شروع کردی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’’صحت اوپر والے کی ایسی نعمت ہے جو ہمیشہ رہنی چاہئے۔۔خوش ، صحت مند اور طاقتور رہئے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: آج سے پی ایس ایل6 کا میلہ دوبارہ شروع، لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا