(24نیوز)کورونا کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام سرکاری ملازمین کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی۔
محکمہ صحت کے مطابق ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے سرکاری محکموں کو مرحلہ وار ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔اعلامیے میں محکمہ صحت نے تمام محکموں کےانتظامی سربراہوں کو اپنے سٹاف کو ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی لینڈ کروزر نقدی سمیت چوری
اعلامیے میں 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے تمام ملازمین خصوصی طور پر آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں کب ہوں گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی