گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، وزارت پانی و بجلی کی مکمل خاموشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا۔ وزارت پانی و بجلی اورمتعلقہ تقسیم کارکمپنیاں بجلی کی بندش سے لاعلم نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے ساتھ ہی شہری لوڈشیڈنگ کی اذیت کا شکار ہونے لگے۔اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزارت پانی و بجلی اورمتعلقہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی بندش سے لاعلم نکلیں۔
دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیاہے،وزارت پانی وبجلی نے اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
خیال رہےکہ آئیسکو ریجن میں کنسٹرکشن ورک کے نام پر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔جنوبی پنجاب ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا حقیقت ہے،3نسلیں کھونے کا دکھ مٹایا نہیں جا سکتا،کینیڈین وزیر اعظم