کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیجانب سے مختلف مقامات پر جاگنگ ٹریکس تعمیر کئے جا رہے ہیں، شہر کے 40 سے زائد مقامات پر جاگنگ ٹریک بنائے جا رہے ہیں،یہ ٹریکس رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاگنگ ٹریکس تعمیر کئے جارہے ہیں، یہ جاگنگ ٹریک پارکوں سمیت چالیس مقامات پر بنائے جا رہے ہیں۔
سی ڈی اے کے مطابق تمام پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور سروس روڈز کے ساتھ جاگنگ ٹریکس کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، جن میں گرین بیلٹ سروس روڈ ویسٹ I-10 ، سیکٹر I-9/4 کے برخلاف نائنثھ ایونیو گرین بیلٹ ، سیکٹر G-9/3 اور G-9/4 کے برخلاف نائنتھ ایونیو گرین بیلٹ میں جاگنگ ٹریکس کو تیز ٹریک کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
ابن سینا گرین بیلٹ ، سیکٹر F-10، G-10، F-11اورG-11 سمیت دیگر مقامات شامل ہیں،جاگںگ ٹریکس کی فراہمی سے شہریوں کو صحت مند سرگرمی میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، وزارت پانی و بجلی کی مکمل خاموشی