(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں اور ٹی وی کے مشہور اداکار موہت رینانے چار افراد کے خلاف مجرمانہ سازش ، پولیس کو غلط معلومات دینے، دھمکی دینے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکار موہت رینا نے گورگاؤں پولیس سٹیشن میں چار لوگوں کے خلاف کیس درج کرایاہے۔ کچھ دن پہلے ویب سیریز ’اری دی سر جیکل سٹرائک‘کےذریعے شوبز انڈسٹری میں مشہور ہونے والے ادا کار موہت رینا کے بارے میں سوشل میڈیا پر چونکا دینے والا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اداکار کےبارے میں ان کی خیر خواہ سارا شرما نے سوشل میڈیا پر موہت بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ان کے مطابق ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موہت رینا سشانت سنگھ راجپوت کی طرح دم توڑ سکتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی موہت نےخود آ گے آ کر اور کہا کہ میں بہت فٹ اور ٹھیک ہوں۔ اس واقعے کے بعد موہت خود بوریولی عدالت پہنچے ۔ بوریولی عدالت نے متعلقہ پولیس کو موہت کا جواب ریکارڈ کرنے اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔شکایت کے مطابق گورگاؤں پولیس نے موہت کا جواب ریکارڈ کر کے سارا شرما اور اس کے ساتھی پروین شرما ، اشیو شرما اور میتلیش تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ موہت کی شکایت کے مطابق پولیس نے چاروں کے خلاف مجرمانہ سازش ، پولیس کو غلط معلومات دینے دھمکی دینے اور تاوان کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ موہت نے اپنی اداکاری کے بل پرا پنی پہچان بنایا ہے اور کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا ہے جن میں "دیوؤں کے دیو مہادیو" کے علاوہ "بھابھی" ، "بندنی" ، "مہابھارت" شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔۔۔خیبر میل کی بوگی ٹریک سے اتر گئی