قیامت خیز گرمی :طلبا بیمار ہونے لگے، والدین کاچھٹیوں کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ سے طلباء بھی سکولوں میں بیمار ہونے لگے ، گرمی بڑھ جانے سے مختلف سکولوں میں طلباء کی حالت بگڑنے لگی، طلبا اور والدین نے سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر میں درجہ حرارت 42 سے بڑھ گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بچے بھی بلبلا اٹھے۔ شدید گرمی سے اکثر سکولوں میں طلباء کی حالت غیر ہوگئی ۔کئی بچے سکول میں بیہوش ہو گئے۔ والدین نے گرمی کی شدت میں اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ فی الفور گرمی کی چھٹیاں دی جائیں تاکہ انھیں بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔ دوسری جانب سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کمی ہونے کے باعث بھی طلباء میں پانی کی کمی کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں متعدد بچے بیہوش ہوگئےبچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گی تھی ان کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔بجلی کی بندش بارے واپڈا کو اطلاع بھی دی ، مگر بجلی بحال نہ ہو سکی،بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا ۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈائون جاری ہے جبکہ بجلی کی بندش اور گرمی کی وجہ سے اسکولز مارکیٹس اور دفاتر میں لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھوں پر پٹی باندھ کر کٹنگ کرنیوالےحجام کی دھوم مچ گئی