(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے عیدالاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس بار ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، سعودی عرب میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 20 جولائی 2021 بروز منگل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینے ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے. عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسے عید قرباں بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں کب ہوں گی۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی