قیامت خیز گرمی میں بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ ، عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گرمی کی شدت،لیسکو میں بجلی کی طلب 4520 میگاواٹ تک پہنچ گئی،جبکہ لیسکو کو 370 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا
تفصیلات کے مطابق لاہور کے متعدد علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ پوش علاقوں میں تاحال لوڈشیڈنگ شروع نہیں کی گئی ،لیسکو کو فراہمی 4150 میگاواٹ کی جا رہی ہے، لیسکو کی ڈیمانڈ 4520 میگاواٹ ہو گئی ، بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔کمپنی کو 370 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔
لاہور کے فتح گڑھ گرڈ سٹیشن میں تیکنیکی خرابی،اوورلوڈنگ کی وجہ سے ہائی ٹرانسمشن لائینز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہےمختلف علاقوں میں دس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گرڈ سٹیشن پر اوورلوڈنگ کی وجہ سے تاریں جل گئیں،تاریں جلنے کی وجہ سے تین الیون کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔عامر ٹاؤن، فتح گڑھ،لال پل اور ہربنس پورہ میں بجلی بندہے۔
خیال رہے کہ مغل پورہ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کے اطراف میں بھی بجلی بندہے،بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے، دو ماہ قبل فتح گڑھ کے اوورلوڈ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔لیسکو کے ریکارڈ میں اوورلوڈنگ کی نشاندہی کے باوجود اپ گریڈیشن نہیں کی گئی،فتح گڑھ گرڈ اسٹیشن کے تین پاور ٹرانسفارمرز اوورلوڈ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان:11سالہ طالبعلم سکول سے واپس آتے اغوا