کورونا پابندیاں نرم۔۔ہفتہ میں 6 دن کاروبار کی اجازت

Jun 09, 2021 | 17:21:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس،ویکسی نیشن کے عمل کاتفصیلی جائزہ لیاگیا جبکہ ہفتہ وار 2 روزہ پابندی ایک دن تک محدود کرنے کا فیصلہ۔

 تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں ماس ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کو تین حکمت عملی کے تحت مکمل کیا جائے گا، تمام شہریوں کی جانب سے رزاکارانہ طور پر ویکسی نیشن ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسی نیشن کی حکمت عملی شامل ہے۔
 این سی او سی کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے 30 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے،این سی او سی کا ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف مراعات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، 11 جون سے تمام ویکسی نیشن سنٹرز 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ویکسینیشن سنٹرز کو اتوار کی بجائے جمعہ کو کھلا رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ 
11 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری واک ان ویکسی نیشن کروا سکیں گے، این سی او سی کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لئے جون کے آخر تک آئی ٹی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ این سی او سی کی جانب سے این پی آئیز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔جمز میں ویکسی نیشن کروانے کے بعد ان ڈور سہولت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ مخصوص نان کنٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ختم کرنے اورمزاروں پرعائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سینماز پر عائد پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ہفتے میں دو روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد گنجائش کو 70 فیصد تک بڑھا دیا گیا، این سی او سی ماسک پہننے کے حوالے سے این سی او سی کی دیگر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے روشن پاکستان کو اندھیروں میں بدل دیا۔ شہبازشریف

مزیدخبریں