(24 نیوز)ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے واجد ضیا کو ہٹانے کی منظوری دی۔
واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا ،کمانڈنٹ ایف سی معظم انصاری کو آئی جی پولیس خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیاجبکہ آئی جی آزادکشمیر صلاح الدین کمانڈنٹ ایف سی مقرر کردیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت منظور